فلسطین انبیاء کا مسکن اور سر زمین رہی ہے۔ حضرت ابراھیم علیہ سلام نے فلسطین کی طرف ہجرت فرمائ اور وہاں ھی ان کا قبر مبارک ہے۔ اللہ تعالی نے حضرت لوط علیہ سلام کو اس عزاب سے نجات دی جو ان کی قوم پر اس جگہ نازل ھوا تہا۔
حضرت داؤد علیہ سلام جن کے سلیمان علیہ سلام چھوٹے صاحبزادے تھےجنہوں نے اسی سر زمین پر سکونت رکھی۔ باپ اور بیٹا دونوں متحدہ بنی اسرائیل کے سلطنت پر جانشی ھوے۔ حضرت داؤد علیہ سلام نے یہاں پر اپنا محراب (ذاتی عبادت گاہ) بھی تعمیر فرمایا۔
حضرت سلیمان علیہ سلام نے اسی ملک میں بیٹھ کر ساری دنیا پر حکومت فرمایا کرتے تھے۔ حضرت موسی علیہ سلام نے اسی ملک کے بارے میں اپنے ساتھیوں کو کھا تھا کھ اس مقدس شہر میں داخل ھو جاؤ۔
اسی شہر میں حضرت زکریا علیہ سلام کا محراب بھی ھے۔ اس شھر میں حضرت مریم کے بطن سے حضرت عیسی علیہ سلام کی ولادت مبارکہ ھوئ۔ اور اسی شہر میں اللہ تعالی نے حضرت عیسی علیہ سلام کو اٹھا لیا جب لوگوں نے ان کو قتل کرنا چاھا۔
پہلی مسجد، مسجد الحرام (خانہ کعبہ) ھے دوسری مسجد الاقصی ھے۔ اور دونوں مسجد کے درمیان 40 سال کا فاصلہ ھے۔ تیسری مسجد، مسجد نبوی ھے۔
https://www.facebook.com/mohammed.seemabzaman
video-1592134607.mp4